عالم چوک:سمگلر میاں بیوی گرفتار کروڑوں کی منشیات برآ مد

عالم چوک:سمگلر میاں بیوی گرفتار  کروڑوں کی منشیات برآ مد

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )اینٹی نارکوٹکس کا رات گئے کوٹ اسحاق میں چھاپہ، منشیات کے سمگلر میاں بیوی کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر لی۔

 بتایا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس سکواڈ نے مخبری پر تھانہ اروپ کے علاقہ کوٹ اسحاق گلہ فروٹ والا میں واقع برج خلیفہ نامی بلڈنگ پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کر کے لیڈی سمگلر فائزہ اور اسکے خاوند وقار بٹ کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں