غلہ منڈی اور ہول سیل مارکیٹ شہر سے باہر منتقل کرنے پر غور تاجروں سے نقشے طلب

غلہ منڈی اور ہول سیل مارکیٹ شہر سے باہر منتقل کرنے پر غور تاجروں سے نقشے طلب

انجمن تاجراں سکا گروپ اور سپریم انجمن تاجراں ریلوے روڈ کے وفود کی ملاقاتیں ، 5 پارکنگ پلازوں کی تعمیر کی جا رہی ہے :مسرت جبیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مسرت جبیں نے غلہ منڈی اور ہول سیل مارکیٹ کو شہری حدود سے باہر منتقل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے متعلقہ تاجروں کو اعتماد میں لے کر اقدامات کیے جائیں گے ۔کمشنرسے انجمن تاجراں سکا گروپ اور سپریم انجمن تاجراں ریلوے روڈ کے وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر خواجہ شاہد رزاق سکا، محمد اسلم بھلی اور سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان سمیت مختلف بازاروں کے تاجر بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ غلہ منڈی اور ہول سیل کاروبار سے وابستہ تاجروں کو سازگار ماحول کی فراہمی ترجیح ہے ،شہر سے باہر موزوں مقامات کا جائزہ لے کر اقدامات کو آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گھنٹہ گھر کے اطراف پانچ پارکنگ پلازوں کی تعمیر جلد شروع کی جا رہی ہے ، جس سے تاجروں اور خریداروں کو پارکنگ کے مسائل سے نجات ملے گی، جبکہ بیرون چنیوٹ بازار پارکنگ پلازہ کی تکمیل کے لیے بھی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔مسرت جبیں نے کہا  عمارتوں کے نقشہ جات کی انسپکشن جاری ہے اور بلڈنگز کو منظور شدہ نقشوں کے مطابق تعمیر کرانا ترجیح ہے۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں