پاک آرمی کا پروفیشنل ازم جنگ کی جیت کا سبب بنا:راجہ تنویر اللہ

پاک آرمی کا پروفیشنل ازم جنگ  کی جیت کا سبب بنا:راجہ تنویر اللہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ تنویر اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج نے بھرپور جواب دیکرہندوستان کو عبرت ناک شکست دی۔۔۔

پاکستان آرمی نے دنیا کو بتادیا کہ ہم پروفیشنل ہیں پاک آرمی کا پروفیشنل ازم جنگ کی جیت کا سبب بنا،بھارت نے اب دوبارہ جنگ کی تو ناکام و نامراد ہوگا،ہماری افواج جاگ رہی ہیں جو دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔،ہم نے اتحاد و اتفاق اور اسی جذبہ سے ملک کو ترقی یافتہ بھی بنانا ہے ،قوم کے اتحاد و اتفاق اور افواج کے ساتھ یکجہتی نے ثابت کیا ہم افواج پاکستان سے بھر پور محبت کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں