وزیرآباد روڈ رائے پور سمبڑیال کے قریب موٹر سائیکلوں میں تصادم،3زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیرآباد روڈ رائے پور سمبڑیال کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثہ کے نتیجہ میں 42 سالہ شہباز احمد ، 27 سالہ آصف اور 32 سالہ عمران زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ شہباز احمد اور آصف کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ عمران کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی۔