گجرات:ایس پی انویسٹی گیشن مہر ریاض نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
گجرات (نامہ نگار)گجرات سے تبادلہ ہونے پر ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض کے اعزاز میں الوداعی تقریب ،ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔
ڈی پی او کمپلیکس میں تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات اختر فاروق، پولیس افسران،عملہ دفاتر پولیس نے شرکت کی۔جنہوں نے ایس پی انویسٹی گیشن گجرات کو گلدستے پیش کئے اور نیک تمنائوں کا اظہا رکیا ۔