کمشنر کا شہر میں بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی سکیموں کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے ہمراہ شہر میں جاری بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا۔
اس دوران ریس کورس روڈ، کچا کھیالی روڈ پر سیوریج نالے ، ملہی چوک سبزی منڈی میں پیاز کی نیلامی، اعوان چوک میں پی ڈی پی سکیم، مین روڈ گرجاکھ باغبانپورہ، گھنٹہ گھر اور دال بازار کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو نعمان حفیظ، چیف آفیسر کارپوریشن قیصر امین، اے ڈی ڈویلپمنٹ حسین عظیم سمیت متعلقہ محکموں کے افسر بھی موجود تھے جبکہ جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔