سنی ایکشن کمیٹی سیالکوٹ کے عہدیداروں کی حلف برداری پاک فوج زندہ باد کنونشن

سنی ایکشن کمیٹی سیالکوٹ کے  عہدیداروں کی حلف برداری  پاک فوج زندہ باد کنونشن

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سنی ایکشن کمیٹی ضلع سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام الماس میرج ہال میں تقریبِ حلف برداری و پاک فوج زندہ باد کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں ضلع بھر سے مختلف تنظیماتِ اہلِ سنت، علما کرام، مشائخِ عظام، مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں سید حسام شاہ بخاری کو ضلع صدر سنی ایکشن کمیٹی منتخب کیا گیا جبکہ قاری مبارک علی مدنی کو علما ونگ کا صدر اور عباس بٹ کو ختمِ نبوت ونگ کا صدر منتخب کیا گیا ، اسی طرح میاں شان کو جنرل سیکرٹری ختمِ نبوت ونگ، قاری ثاقب جلالی کو تحصیل سرپرستِ اعلیٰ، احسان الٰہی کو تحصیل صدر اور جنید قادری کو تحصیل جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں