ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رائس زون کا مختلف علاقوں کا دورہ
زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال، فصلوں کے تحفظ اور کسانوں کی رہنمائی کے اقدامات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل رائس زون ہارون غنی نے ڈائریکٹر ایگریکلچر پلانٹ پروٹیکشن گوجرانوالہ ڈویژن تلفورالحسن، ڈائریکٹر ایگریکلچر سیالکوٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر گوجرانوالہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر گوجرانوالہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈسکہ کے ہمراہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے مختلف زرعی علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال، فصلوں کے تحفظ اور کسانوں کی رہنمائی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران گوجرانوالہ اور ڈسکہ میں نصب ڈیجیٹل پیسٹ ٹریپس (جدید خودکار پھندوں)کا معائنہ کیا گیا۔ افسر وں نے ان جدید آلات کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو رہی ہے جس سے زرعی پیداوار کے تحفظ میں نمایاں بہتری آئے گی۔