حافظ آباد:گھر میں آ تشز دگی‘ 5بکریاں جھلس کر ہلاک

حافظ آباد:گھر میں آ تشز دگی‘ 5بکریاں جھلس کر ہلاک

محنت کش بابا اصغر کے گھر اچانک آ گ بھڑک اٹھی‘سارا سامان بھی جل کر راکھ

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )حافظ آباد کے نواحی گاؤں جلال آنہ میں محنت کش کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وہاں پر موجود گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ بابا اصغر کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی لیکن آگ اس قدر زیادہ تھی کہ انہوں نے بجھانے کی بھرپور کوشش کی لیکن قابو نہ پا سکے جس کی وجہ سے اسکے گھر کے سامان کیساتھ ساتھ 5بکریاں بھی جھلس کر ہلاک ہو گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں