تتلے عالی:ادھار سودا نہ دینے پر فائرنگ ، دکاندار زخمی

تتلے عالی:ادھار سودا نہ دینے پر فائرنگ ، دکاندار زخمی

شہر یار انکار سننے کے بعد گھر سے پسٹل لایا اور وکیل نامی دکاندار پرحملہ کردیا

تتلے عالی(نامہ نگار )ادھار سودا نہ دینے پر دکاندار کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔تتلے عالی کے نواحی گاؤں کنگروالی کے محمد وکیل کی دکان پر گزشتہ شب شہریار نامی نوجوان ادھارسودا لینے کیلئے آیا ، انکار پر واپس گھرچلا گیا اور پسٹل لے کر آیا آتے ہی فائرنگ کر دی گولیاں لگنے سے دکاندار وکیل شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر نو شہرہ ورکاں ہسپتال لایا گیا۔پولیس نے زخمی کی بیوی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں