گودام پر قبضے کی کوشش، شہری کو سنگین دھمکیاں
ملز موں نے ایاز کے گو دام پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گودام پر قبضہ کرنے کی کوشش کے دوران شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ محلہ کوثر آباد میں ایاز نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گودام پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی نیت سے دھاوا بول دیا۔ ملزمان نے گودام میں موجود سامان کو نقصان پہنچایا اور اسے قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔