فٹس کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اصلاحات کا فیصلہ

فٹس کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اصلاحات کا فیصلہ

انٹر سٹی اور انٹرا سٹی گاڑیوں کے لیے فٹس ٹرمینل کی وسعت ناگزیر :مسرت جبیں

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد اربن ٹرانسپورٹ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (فٹس) کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے بیرون امین پور بازار فٹس ٹرمینل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن تنویر مرتضیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ایڈمنسٹریٹر فٹس راحت علی نے پاکستان سٹیٹ آئل کے ساتھ معاہدے کے تحت فٹس پٹرول پمپ کی آمدن میں اضافہ کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی۔کمشنر نے کہا کہ انٹر سٹی اور انٹرا سٹی گاڑیوں کے لیے فٹس ٹرمینل کی وسعت ناگزیر ہے ۔ انہوں نے ریکوری اہداف کی تکمیل اور مؤثر مانیٹرنگ کے لیے ماہر ریکوری سٹاف کی بھرتی کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے فٹس میں تعینات غیر ضروری سٹاف کی ڈاؤن سائزنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آمدن شفاف انداز میں عوامی بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے ۔ کمشنر نے فٹس پٹرول پمپ پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ سسٹم نصب کرنے اور اسے بعد ازاں سولر سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایت بھی کی۔مزید برآں ٹرمینل اور تحصیل سب ٹرمینل میں داخل ہونے والی پبلک سروس گاڑیوں پر فی گاڑی 50 روپے ٹوکن فیس عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں