دریائے چناب میں بھینسیں نہلاتے نوجوان ڈوب گیا
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )دریائے چناب میں بھینسیں نہلاتے نوجوان ڈوب گیا۔تفصیلات کے مطابق 25 سالہ ادریس عبداللہ سکنہ فیصل آباد جو نور پور کے رہائشی آصف رفیق کے ہاں مزارع کے طور پر کام کرتا تھا۔۔۔
معمول کے مطابق دریائے چناب پر بھینسوں کو نہلانے گیا ہوا تھا۔ اس دوران گہرے پانی میں چلا گیا اور تیز بہاؤ کے باعث ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد دریا کنارے جمع ہو گئے جبکہ ریسکیو اور متعلقہ اداروں کو بھی اطلاع دی گئی ، نوجوان کی لاش دریا سے نکال لی گئی۔