اشیائے خوردونوش مہنگی، پرائس کنٹرول نظام غیر مؤثر
دکانداروں نے سرکاری نرخنامے نظر انداز کر رکھے ، مرضی کے ریٹ مقرر
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )شہر و گردونواح میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے باعث عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔نان، روٹی، دودھ، دہی، سبزیاں اور پھل سمیت روزمرہ اشیاء من مانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں جبکہ دکانداروں نے سرکاری نرخنامے نظر انداز کر رکھے ہیں۔ذرائع کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فیلڈ میں مؤثر موجودگی نہ ہونے کے باعث کارروائیاں محدود ہو گئی ہیں جس کا فائدہ بعض عناصر اٹھا رہے ہیں۔شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول نظام کو مؤثر بنایا جائے ، سخت چیکنگ کی جائے اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کر کے ریلیف فراہم کیا جائے۔