لالہ موسیٰ:سٹریٹ لائٹس پول پر ننگے تار شہریوں کیلئے خطرہ

لالہ موسیٰ:سٹریٹ لائٹس پول  پر ننگے تار شہریوں کیلئے خطرہ

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )جی ٹی روڈ پر ننگے تاروں سے بھرا سٹریٹ لائٹس کاپول انسانی جانوں کیلئے خطر ہ بن گیا۔۔۔

لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر فروٹ منڈی کے سامنے روڈ لائٹس کا کھمبا ننگے اور خطرناک تاروں سے بھرا ہوا ہے جو شہریوں کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے اور کسی بھی وقت جانی نقصان کا سبب بن سکتا ہے ،شہریوں کاکہناہے کہ میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ فوری نوٹس لے اور ایمرجنسی بنیادوں پر مسئلے کو حل کرے تاکہ شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں