اندھے سپیڈ بریکرز شہریوں کیلئے خطرہ، متعدد حادثات

اندھے سپیڈ بریکرز شہریوں کیلئے خطرہ، متعدد حادثات

انتظامیہ کی جانب سے ختم کرنے یا درست کرنے کیلئے اقدامات نہیں ہو رہے :شہری

چناب نگر (نامہ نگار)شہر میں غیر معیاری اور بغیر منصوبہ بندی کے بنائے گئے اسپیڈ بریکرز شہریوں کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔ مین روڈز پر بنائے گئے خطرناک اسپیڈ بریکرز کے باعث روزانہ حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ایک حالیہ واقعے میں ایک محنت کش اسپیڈ بریکر سے گر کر زخمی ہو گیا جس پر شہریوں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اور اونچے سپیڈ بریکرز نے سڑکوں کو موت کی سڑک بنا دیا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان سپیڈ بریکرز کو ختم کرنے یا درست کرنے کیلئے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لے کر غیر معیاری اسپیڈ بریکرز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں