جی ایس پی پلس کا سٹیٹس برآمدات کیلئے ناگزیر:احمد مٹو
یورپی ممالک میں خام مال سے پروڈکٹ کی کوالٹی تک چیک ہوتی:صدر گجرات چیمبر
گجرات(سٹی رپورٹر )صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن مٹو نے بیرون ممالک دورہ کے بعد اپنے دفتر میں روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس کا سٹیٹس پاکستان کو ملا ہوا ہے اس سے ایکسپورٹ 12 فیصد ٹیکس میں چھوٹ ملتی ہے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہمارا جی ایس پی پلس سٹیٹس بحال رہے اس حوالے سے بیرون ملک اعلیٰ سطح میٹنگز میں ہم نے بات بھی کی ہے کیونکہ ہمسائیہ ممالک کو انہوں نے صفر فیصد ٹیکس چھوٹ دیا ہوا ہے تو ہمیں جی ایس پی پلس کی بڑی سخت ضرورت ہے اگر ہم یورپی منڈیوں میں اپنا مال پہنچانا چاہتے ہیں تو ہمیں ہمسائیہ ملک کیساتھ کمپیٹیشن کرنے میں اس کی ضرورت ہے۔
دوسرے نمبر پہ یہ ہے کہ جوEU کمپلائنس کا ایشو ہے وہ پورے پاکستان کے تمام پروڈکٹس میں ہے کیونکہ ای یو، یورپی یونین وغیرہ اوروہاں کے ممالک ان کا کرائٹیریا بڑا سخت ہے کہ پروڈکٹ کی کوالٹی کس طرح کی ہونی چاہیے ،ان ممالک میں جو آپ را میٹریل لیتے ہیں اس سے لے کے آگے آل کوالٹیز تک وہ ہر چیز کو چیک کرتے ہیں۔ تو وہEU کمپلائنس پر پاکستان میں ہماری گورنمنٹ کو بھی چاہیے کہ اس کے لیے جو جو ہمیں ٹیسٹ درکار ہیں اسکے لئے پراپر لیبز ہمارے پاس ہوں تاکہ ہم لوگ ایکسپورٹ کی جانے والی پراڈکٹ کے معیار کو ادھر سے ہی ٹیسٹ کرکے بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ پنکھوں کا ٹیسٹ جوای یو کمپلائنس کے لیے چاہیے وہ پاکستان میں دستیاب ہی نہیں بلکہ جرمنی سے کر انا پڑتا ہے ۔