مینڈیٹ چورحکمرانوں کے ہتھکنڈوں نہیں ڈرتے :مونس

مینڈیٹ چورحکمرانوں کے ہتھکنڈوں نہیں ڈرتے :مونس

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پرپابندیوں کے با وجود جیت حق اور سچ کی ہو گی

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ انشا اﷲ گلگت بلتستان کپتان کا ہے ،گلگت بلتستان انتخابات میں تحریک انصاف کے قائدین، امیدواروں اور کارکنوں کی گرفتاریاں، انتخابی مہم پرپابندیاں،عوام کودھمکیاں اورحکمرانوں کی غنڈہ گردیاں عروج پرہیں مگر جیت حق وسچ کی ہوگی، مونس الٰہی کاکہناتھاکہ مینڈیٹ چورحکمرانوں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں،گلگت بلتستان کے غیورعوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں ، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر فارم47کے نااہل حکمرانوں کو نشان عبرت بنائیں گے ، انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کے تمام تراوچھے ہتھکنڈوں، غنڈہ گردی کابھرپوراندازمیں حساب لیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں