گجرات یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولیات کیلئے ایپ لانچ کر دی

گجرات یونیورسٹی نے طلبہ کی سہولیات کیلئے ایپ لانچ کر دی

ٹیکنالوجی کے عہد زریں میں طلبہ کو بہترین خدمات فراہم کرنا جامعہ کا فریضہ :وی سی

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )یونیورسٹی آف گجرات نے طلبہ کو مختلف سہولیات و خدمات کی فراہمی کیلئے MY UoG App متعارف کر ا دی ۔علاوہ ازیں امسال یونیورسٹی میں ایڈمشن کے عمل کو مزید آسان بنانے کی خاطر واٹس ایپ پر UoG SmartAssist کو بھی لانچ کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق کی صدارت میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے صدور و چیئر پرسن نے شرکت کرتے ہوئے ایپ اور سمارٹ اسسٹ بارے آگاہی حاصل کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے موجودہ عہد زریں میں طلبہ کو بہترین خدمات فراہم کرنا جامعہ گجرات کا سب سے اہم فریضہ بن چکا ہے۔

ایپ اور سمارٹ اسسٹ طلبہ کو مختلف سہولیات و خدمات کی فراہمی کا ایک اہم سنگ میل ہے ۔کسی بھی یونیورسٹی کی سب سے اہم شناخت اس کے ذہین و ہونہار طلبہ ہی ہوتے ہیں۔ڈائریکٹر ITزاہد رضا نے بتایا کہ ایپ اور سمارٹ اسسٹ کی تیاری کاملاً ایک طلبہ پراجیکٹ ہے ۔ اس پراجیکٹ میں کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ سائنسز کی طلبہ ٹیم نے خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے مختلف فیچرز کی تشکیل میں حصہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں