گیپکو کی ممکنہ نجکاری کیخلاف ملازمین آج احتجاج کرینگے

گیپکو کی ممکنہ نجکاری کیخلاف  ملازمین آج احتجاج کرینگے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو کی ممکنہ نجکاری کیخلاف ملازمین آج احتجاجی ریلی نکالیں گے اور احتجاج کرینگے‘واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خان کی قیادت میں ریلی لیبر ہال سے نکالی جائیگی۔۔۔

 جو جی ٹی روڈ سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے باہر پہنچے گی۔گیپکو کی نجکاری کیلئے اخبار پر اشتہار شائع ہونے کے بعد گیپکو کے ریجن بھر کے ملازمین آج پہلے مرحلے میں جی ٹی روڈ پر احتجاج کرینگے جس کے بعد احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں