موٹر وے پو لیس کا رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف خصوصی آپریشن
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تمام رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف خصوصی آپریشن کا آغاز کردیا۔
موٹروے پولیس حکام کے مطابق یہ آپریشن مسافروں کی اوورلوڈنگ، سڑک پر غیر قانونی پارکنگ اور لین ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کے خلاف کیا جا رہا ہے ،رکشہ ڈرائیوروں کو پہلے مرحلے میں بریف کیا جا رہا ہے ۔ بریفنگ کے بعد خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائیگا جس میں موقع پر بھاری چالان کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا بھی اندراج ہوگا۔