پیر دائود صادق رضوی کے عرس کی تقریبات کل سے شروع ہونگی

پیر دائود صادق رضوی کے عرس  کی تقریبات کل سے شروع ہونگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کا اجلاس زیر صدارت مولانا پیر محمد داؤد رضوی منعقد ہوا۔۔۔

جس میں مفتی پیر ابوداؤد محمد صادق رضوی کے 3,4جون بروز بدھ، جمعرا ت منعقد ہونیوالے 11ویں سالانہ عرس مبارک کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور اس سلسلہ میں انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ دریں اثنا صاحبزادہ رؤف رضوی نے بتایا کہ عرس کی تقریبات 3روز جاری رہیں گی ، جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم سے فارغ التحصیل طلبا کی دستار فضیلت بھی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں