مرکزی انجمن آرائیاں سیالکوٹ کے سابق صدر چودھری اکرام کی برسی منائی گئی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مرکزی انجمن آرائیاں سیالکوٹ کے زیر اہتمام تنظیم کے سابق صدر چودھری محمد اکرام کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی انجمن کے عہدیدار وں ، اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ایم پی اے فیصل اکرام ،مرکزی انجمن آرائیاں سیالکوٹ کے صدر فہیم نواز چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمد اکرام کی سماجی، فلاحی اور تنظیمی اور سپورٹس کیلئے خدمات کو سراہا ۔