لالہ موسیٰ:جی ٹی روڈ پر گڑھے حاثات کا سبب بننے لگے
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )جی ٹی روڈ پر مختلف جگہوں پر پڑنے والے گڑھے حاثات کا سبب بننے لگے۔
جی ٹی روڈ پر مختلف جگہوں پر آدھ فٹ گہرے گڑھے بن چکے ہیں جس سے بعض اوقات گاڑیاں اچانک گر کر بے قابو ہوجاتی ہیں اور کئی دفعہ حادثات بھی ہوچکے ہیں این ایچ اے کے افسر وں کا اکثر اس سڑک سے گزرہوتاہے لیکن وہ آنکھیں بندکرلیتے ہیں،ڈرائیوروں کاکہناہے کہ جی ٹی روڈ پر پڑنے والے گڑھوں کو بند نہ کیاگیا تو یہ موت کے گڑھے بن سکتے ہیں، شہریوں نے این ایچ اے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ گڑھوں کو جلدازجلد بند کرکے قیمتی انسانی جانوں کو بچایاجائے ۔