تتلے عالی:دھان کی موٹی اقسام کی کاشت شروع
تتلے عالی(نامہ نگار )دھان کی موٹی اقسام کی کاشت شروع،کائنات،سپر باسمتی کی پنیری کی کاشت عروج پر پہنچ گئی۔
تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں دھان کی موٹی اقسام کی کاشت میں تیزی آگئی ، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر دھان کی موٹی اقسام کی کاشت کرلی گئی ہے ،مردوخواتین دھان کی موٹی اقسام کی کاشت کیلئے دھوپ میں بھی مصروف دکھائی دیتے ہیں اور ا ن محنت کشوں کیلئے کھانا بھی کھیتوں میں پہنچایا جا رہا ہے جبکہ سپر باسمتی،کائنات ودیگر اقسام کی پنیری کی کاشت بھی کر لی گئی ۔