لالہ موسیٰ:تجاوزات کیخلاف آپریشن کا اعلان وارننگ تک محدود

لالہ موسیٰ:تجاوزات کیخلاف آپریشن کا اعلان وارننگ تک محدود

پیرافورس کے جاتے بازار میں رکشے اور ریڑھیاں آگئیں ‘ دکانوں کے باہر پھر تجاوزات

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )پیرا فورس کے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کی گونج دکانداروں کو وارننگ کے بعد ختم، پیرا فورس کے جاتے ہی بازار میں رکشے اور ریڑھیاں گھس آئیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے لالہ موسیٰ کے مین بازار میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کی گونج سنائی دیتی رہی لیکن پیرا فورس نے آکر بھی دکانداروں کو وارننگ دی اور دکانوں کے شٹر سے آگے بنے تھڑے توڑنے اور شٹر کے باہر سامان نہ رکھنے کی پابندی کا حکم دیا ،خلاف ورزی پر دکانیں سیل ہونگی اور جرمانے ہوں گے ،جبکہ دکانداروں کی شناختی کارڈ کاپیاں بھی لی گئی ہیں،دریں اثنا پیرافورس کے جاتے ہی بازار میں رکشے اور ریڑھیاں دوبارہ گھس آئیں اور دکانوں کے باہر تجاوزات بھی بحال ہوگئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں