پی ٹی آ ئی بلدیاتی الیکشن اکثریت سے جیتے گی :عمر ڈار
قائد کے ہمراہ قید کاٹنے والوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیاجائیگا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر فارو ق ڈار نے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ، بلدیاتی انتخابات میں جعلی فارم 47اور 804کا مقابلہ ہوگا ، اس سلسلہ میں تیاریاں شروع کردی ہیں، امیدواروں نے اپنے اپنے حلقہ میں انتخابی مہم شروع کردی ،بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے ، تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے عوام کے پاس پی ٹی آئی کے سوا کوئی بہتر آپشن نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، میاں ر ئوف منیر اور کارکن بھی موجود تھے ۔ عمر ڈا ر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کیا جائے ، کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک پر مسلط کرپٹ اور بدعنوان ٹولے کیخلاف علم بغاوت بلند کیا ہے ، ہم ان بھائیوں ،بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پارٹی کی جدوجہد کی پاداش میں قائد کے ہمراہ قید کاٹی ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا۔