نوشہرہ ورکاں میں 1300لٹر مضر صحت پانی تلف ،جعلی لیبلز ضبط

نوشہرہ ورکاں میں 1300لٹر مضر  صحت پانی تلف ،جعلی لیبلز ضبط

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر ٹیم نے نوشہرہ ورکاں میں کارروائی کرتے ہوئے 1300لٹر سے زائد مضر صحت پانی تلف کر دیا‘ بڑی تعداد میں جعلی لیبلز ضبط کرلئے ۔

معروف برینڈز کی استعمال شدہ بوتلوں میں غیر معیاری پانی کی فلنگ جاری تھی، بوتلوں کے ڈھکن پرپہلے سے ہی تیاری اور ایکسپائری تاریخ پرنٹ تھیں، جعل سازی پر یونٹ بند کرکے مقدمہ درج کر ادیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں