گجرات:انسداد بیگری مہم کے تحت 15بچے ریسکیو ، گوجرانوالہ منتقل
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 15بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے جی ٹی روڈ، گلزار مدینہ روڈ پر انسداد بیگری مہم کے تحت کارروائی کی ،مشترکہ کارروائی میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانوالہ، محکمہ لیبر، ریسکیو 1122، گجرات پولیس اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسر وں نے حصہ لیا، 13 میل اور 2 فی میل بچوں کو ریسکیو کیا گیا، مزید قانونی و فلاحی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔