نوشہرہ ورکاں :علی ضیا پوار یونائیٹڈ لائرز فورم کے صدر منتخب
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )یونائیٹڈ لائرز فورم کے انتخابات میں علی ضیا پوار صدر جبکہ میاں واصف متین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ،
انتخابی نتائج کے مطابق رانا اعجاز احمد خاں سرپرستِ اعلیٰ، احسان اﷲ کھوکھر چیئرمین، حاجی محمد سبحان سینئر نائب صدر، رانا احمد علی نائب صدر، راؤ عثمان ظفر جوائنٹ سیکرٹری اور میاں احمد رضا ادریس کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ۔