سیالکوٹ :شدید گرمی میں اچانک دل کی تکلیف سے نوجوان جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شدید گرمی میں اچانک دل کی تکلیف سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل ایک کے قریب 24 سالہ احسن جسے اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور اسے بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ متوفی کے ایڈریس کے حوالے سے ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔