ننھے صارف کی شکایت پر فوری کارروائی، خراب کھلونا تبدیل
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ننھے صارف کی شکایت پر فوری کارروائی، خراب کھلونا تبدیل کر دیا گیا ۔7سالہ صارف والدین کے ہمراہ شکایت کے ازالے کیلئے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی کے دفتر پہنچا۔
بچے کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو طلب کیا۔ سماعت کے دوران دوکاندار کو خراب پیانو کھلونا تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی جس پر شکایت کا بروقت ازالہ ممکن بنایا گیا۔