شعیب بٹ فاؤنڈر گروپ کے صدارتی امیدوار نہیں :حاجی امجد سلیم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )صدر ڈی سی کالونی اور فاؤنڈر گروپ کے مرکزی رہنما حاجی امجد سلیم بٹ نے شعیب بٹ کو فاؤنڈر گروپ کا صدارتی امیدوار قرار دینے کے دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے۔۔۔
واضح کیا ہے کہ 2026 سے 2029 تک کیلئے ہونیوالے ڈی سی کا لونی کے انتخابات میں وہ فاؤنڈر گروپ کی جانب سے صدر کے نامزد امیدوار ہیں ،کسی شخص کی جانب سے خود کو فاؤنڈر گروپ کا امیدوار ظاہر کرنا حقائق کے منافی ہے اور اس حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبریں، بیانات اور دعوے محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔