گجرات:1,675مستحق افراد میں ہمت کارڈز تقسیم

گجرات:1,675مستحق  افراد میں ہمت کارڈز تقسیم

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت محکمہ سوشل ویلفیئر کے اقدامات اور جاری فلاحی پروگراموں کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد وقاص اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبشر اقبال نے محکمانہ کارکردگی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع گجرات میں خصوصی افراد کی معاونت اور فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ہمت کارڈ پروگرام کے تحت ضلع گجرات میں 1,675 مستحق افراد میں ہمت کارڈز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح خصوصی افراد کے لیے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی فراہمی کیلئے 406 درخواستوں کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے جبکہ 125 معاون آلات اور وہیل چیئرز مستحق افراد کے حوالے کئے جا چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں