گجرات:نواز شریف پارک میں پودوں کی کانٹ چھانٹ، تزئین و آرائش
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی گجرات راشد چٹھہ کی ہدایت پر نواز شریف پارک میں پودوں کی کانٹ چھانٹ۔۔۔
پارک میں گھاس کی کٹائی، سبزہ کی دیکھ بھال اور خوبصورتی بڑھانے کیلئے تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ہارٹیکلچر اتھارٹی کی ٹیمیں پارک میں گرین بیلٹس، لانز اور پودوں کی دیکھ بھال کے ساتھ صفائی اور بیوٹیفکیشن کے اقدامات بھی انجام دے رہی ہیں تاکہ شہریوں کو صاف، سرسبز اور خوشگوار تفریحی ماحول فراہم کیا جا سکے۔