وزیراعلیٰ انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری ڈاکٹروں اور پیراویٹس کے انٹرویوز
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت ویٹرنری ڈاکٹروں اور پیراویٹس کے انٹرویوز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گجرات صبا سحر کی زیر نگرانی دفتر اے ڈی سی جی میں منعقد ہوئے۔
انٹرویوز کے عمل میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز اور دیگر متعلقہ افسر وں نے شرکت کی۔ امیدواروں کی اہلیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پروگرام کے معیار کے مطابق جانچ پڑتال کی گئی۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیو سٹاک کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا ۔