وزیرآباد :امام بارگاہوں میں صفائی ستھرائی ،عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ

وزیرآباد :امام بارگاہوں میں صفائی  ستھرائی ،عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)امام بارگاہوں میں صفائی ستھرائی کے بعد عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے امام بارگاہوں کی صفائی کے عمل کی خود نگرانی کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ اور امام بارگاہ قصرِ سکینہ (گلی آرائیاں) کا دورہ کیا اور  صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی ورکرز نے امام بارگاہوں میں صفائی کے بعد عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں