حافظ آ باد :مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

حافظ آ باد :مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کی ریلی

مشکلات کا ازالہ نہ کیا گیا تو عوامی سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائیگا :رہنما

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا ) جماعت اسلامی کے زیرا ہتمام پٹر ولیم مصنوعات ، سولرپینل اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی علی پورروڈ سے نکالی گئی اور بعدازاں فوارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے صوبائی اور ضلعی رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترسنے لگے ہیں ،آئے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے رہی سہی کسر نکال دی ہے جس کی وجہ سے اب غریب عوم سڑکوں پر آنے پر مجبور ہورہے ہیں۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر عوام کی مشکلات کا ازالہ نہ کیا گیا تو عوامی احتجاج کا سیلاب موجودہ حکمرانوں کو غرق کردے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں