گجرات :مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ خلاف ورزی پر جرمانے عائد

گجرات :مختلف فوڈ پوائنٹس کا معائنہ   خلاف ورزی پر جرمانے عائد

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، مختلف فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، جرمانے عائد کر دئیے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے لیے 46 مختلف فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔کارروائیوں کے دوران 19 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 6 فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 41 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید برآں 3 کلوگرام زائدالمیعاد اور ممنوعہ خورا ک کی اشیا اور 5 آئس بلاکس تلف کر د ئیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں