ڈسکہ میں وار داتیں ،شہری رقم ، موٹر سائیکلوں سے محروم
جم سے واپس جاتے عبدالہادی سے دونامعلوم ڈاکوئوں نے موبائل فون چھین لیا
ڈسکہ ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فون، رقم ودیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔ سول ہسپتال ڈسکہ دوا لینے آئے محمدعرفان کی بھابھی نے بیگ بنچ پر رکھا جو چوری ہوگیا جس میں 10ہزارروپے ، موبائل فون ، شناختی کارڈ تھا ۔کالج روڈ پر محمد حسنین کی دکان سے نامعلوم لڑکا دیکھنے کے بہانے آئی فون چوری کر کے لے گیا، سٹی ہاؤسنگ جم سے واپس جاتے عبدالہادی سے دونامعلوم ڈاکوئوں نے موبائل فون چھین لیاجبکہ موترہ میں جوزف مسیح کے سروس سٹیشن سے کمپریسر مشین اور 20لٹر ڈیزل چوری ہوگیا ۔ علاوہ ازیں دوا لینے آئے محمدلطیف کی سول ہسپتال ڈسکہ کے اندر کھڑی موٹر سائیکل ، جیسروالا سے طارق مسیح کی موٹر سائیکل جبکہ گھوئینکی میں ممتاز کی میڈیکل سٹور پر کھڑی موٹر سائیکل چوری ہوگئی ۔