پٹرول ،ڈیزل سستا کرنا عوام دوست اقدام :نا ہرا برادران
ہر طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا،مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی:مدثر ، مظہر ، اظہر قیوم
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پٹرول کی قیمت میں 74 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے کی بڑی کمی حکومت کا عوام دوست اقدام ہے جس سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنما حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے ، چودھری مظہر قیوم ناہرا سابق چیئرمین ضلع کونسل اور اظہر قیوم ناہرا ایم این اے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی حالات اور امریکہ ایران کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تاہم حکومت نے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تیل کی قیمتوں میں ممکنہ حد تک کمی کی انہوں نے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ہر طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔