پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن کے 6ملازمین برطرف
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ایس پی میاں معظم علی نے خود احتسابی کے عمل کو تیز کر دیا۔
اردل روم کے دوران کرپشن اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ،اردل روم میں کل 33 ملازمین پیش ہوئے ۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے سمیت دیگر الزامات پر6 قصور وار ملازمین کو سروس سے برخاست کر دیا۔ ایک ہیڈ کانسٹیبل کو تنزلی کرکے کانسٹیبل بنا دیا گیا، 5 ملازمین کی تنخواہ میں کمی کر دی گئی، 2 ملازمین کی سروس ضبطی کی گئی، 16 ملازمین کو وارننگ دی گئی ۔