ناقص پالیسیوں نے کسانوں کو ذ ہنی مفلوج کردیا :ناصر چیمہ
یوکرائن سے گندم منگوا کرنقصان پہنچایا ،حکومت فصلوں کے مناسب ریٹ مقرر کرے
راہوالی(نمائندہ دنیا )ایم پی اے حلقہ پی پی 59چوہدری ناصر چیمہ نے صوبائی پارلیمنٹ میں سپیکر صوبائی اسمبلی، حکمران جماعت کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کسانوں کاشتکاروں زمینداروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرکے ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے اور ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والوں کو اپنی ناقص پالیسیوں سے ذ ہنی مفلوج کردیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے یوکرائن سے گندم منگوا کر کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جوکسی آفت سے کم نہیں ۔ حکمران جماعت کے اراکین فلڈ ،زلزلے ،قحط آنے پر بھی روپے کماتے ہیں جو ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے ،مناسب ریٹ نہ ہونے کاشتکاروں کو کروڑوں کا نقصان پہنچا ہے تین فصلوں مونجی ،آلو ،مکئی کا کاشتکار ہوں یاڈیری فارمر والے سب کابراحا ل ہے ۔انہوں نے کہا حکمران جماعت کو چاہیے کہ وہ کمیٹی بنا کرفصلوں کا بھی تعین کرے اور انکے ریٹ مناسب مقرر کرے کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کرریٹ مقرر کریں دودھ اور ڈیری فارمنگ کا ہر طرح سے خیال کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ مونجی کا بیج ہم چائنہ سے 21سو 22سو روپے کلوکے حساب سے گیارہ بارہ ہزار روپے فی ایکڑخرید کردس کلو مکی پائنیر کا بیج ڈال رہے ہیں جبکہ آلو کا بیج بھی ہالینڈ سے منگوا رہے ہیں پاکستانی حکومت کیا کر رہی ہے ۔