ڈسکہ میں برشعاشہ کی سرعام فروخت سے نئی نسل تباہ
تھانہ سٹی پولیس پر برشعاشہ فروخت کرنیوالوں کی سرپرستی کاالزام ، نوٹس کامطالبہ
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر میں تھانہ سٹی ڈسکہ کی ملی بھگت سے برشعاشہ کی سرعام فروخت جاری نوجوان نسل تباہی کے دہانے پرپہنچ گئی۔شہریوں نے الزام عائد کیاہے کہ تھانہ سٹی پولیس برشعاشہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے انکی سرپرستی کررہی ہے ۔ سمبڑیال رود ڈڈسکہ پر المدنی مارکیٹ اور گردنواح میں سرعام دکاندار اور گھوم پھر کر افراد تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے سرعام برشعاشہ فروخت کررہے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے نوجوانوں کیساتھ ساتھ طالبعلم بھی اس کی برشعاشہ کی لت کا شکار ہورہے ہیں ۔اگر کوئی شہری ڈی ایس پی ڈسکہ آفس اور تھانہ سٹی ڈسکہ میں الیکٹرک سگریٹ ویپ اور برشعاشہ کے متعلق درخواست دیں دے تو پولیس کارروائی کرنے کی بجائے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھی رہتی ہے اور بعد میں درخواست دینے والوں کو یہ کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے کہ اس پر ابھی تک کوئی قانون نہیں بنا ان کیخلاف کاروائی نہیں کرسکتے پولیس کی ملی بھگت اور گرفت کمزور ہونے کی وجہ سے ان برشعاشہ فروخت کرنیوالوں کی تعدادمیں دن بدن اضافہ ہورہاہے اور برشعاشہ کے استعمال سے درجنوں نوجوان موت کی آغوش میں بھی چلے گئے ہیں مگر قانون نافذ کرنیوالو لے اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، ڈسکہ کے شہریوں نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔