دکانوں کے باہر کوڑ پھینکنے پر جرمانے ہونگے :سلمان لون
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپروائز ، ملازمین سیالکوٹ میں صفائی یقینی بنائیں
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان لون نے کہا ہے کہ شہر کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے دکانوں کے باہر کوڑ ا کرکٹ پھینکنے والوں کو جرمانے کئے جائیں گے ۔ ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں ضلع سیالکوٹ میں کام کرنے والی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپروائز اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ستھرا پنجاب کے خواب کو پورا کرنے کے لیے گلی محلوں دور دراز علاقوں میں شاہراہوں پر صفائی کے بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ سلمان لون نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ کے انفورسمنٹ ٹیم فیلڈ میں متحرک ہوگئی ہے جو انچارج / منیجر کمیونیکشن فہد جاوید کی نگرانی میں دکانوں کے باہر کوڑ ا کرکٹ پھینکنے والے دکانداروں کو جرمانے عائد کرے گی۔ اس موقع پر انچارج فہد جاوید نے کہا کہ دکانوں کے باہر کوڑ ا کرکٹ پھینکنے والے دکانداروں کو 22 ہزار جرمانہ جبکہ 10 دکانداروں کو وارننگ دی گئی ہے ۔ ستھرا پنجاب ایجنسی کی انفورسمنٹ ٹیم فیلڈ میں متحرک رہے گی اور گلی محلوں ،سٹرکوں کے اطراف اور کوڑا پوائنٹس کے علاوہ گندگی پھیلانے اور کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کو جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ دکانداروں اور شہریوں کو چاہیے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔