کلہاڑی سے بیوی کو زخمی کرنے والا شوہر گرفتار
مکوآنہ (نمائندہ دنیا)پولیس نے کلہاڑی کے وار سے اپنی بیوی کو شدید زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق چک نمبر 210 ر ب لکھوآنہ کے رہائشی اعظم علی نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی پر مبینہ طور پر کلہاڑی سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف شہزاد نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اعظم علی کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او عاطف شہزاد کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد، ہراسانی اور کسی بھی قسم کا ظلم ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔