غیر محفوظ مین ہولز ،ڈویلپر کیخلاف مقدمہ ہوگا:ڈی جی ایف ڈی اے

 غیر محفوظ مین ہولز ،ڈویلپر کیخلاف  مقدمہ ہوگا:ڈی جی ایف ڈی اے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں سیوریج نظام کو محفوظ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کھلے یا غیر محفوظ مین ہولز کے باعث کسی شہری کو حادثہ پیش آنے کی صورت میں متعلقہ ڈویلپر کے خلاف فوجداری مقدمہ درج،

 دفتر سیل اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں سیوریج گٹروں کی مانیٹرنگ رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ڈی جی ایف ڈی اے نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں