ترقی پانے والے اساتذہ 3ماہ بعد بھی ایڈجسٹ نہ ہو سکے
ویری فکیشن کا عمل شروع کر کے اساتذہ کے آرڈز جاری کیے جائیں:ٹیچرز یونین
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پروموشن، ڈسپوزل اور میوچل ٹرانسفر کا شیڈول بار بار تبدیل کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے شیڈول تبدیل ہونے کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی پائی جارہی ہے تین ماہ سے زائد کا عرصہ گذر جانے کے باوجود پروموٹ ہونے والے اساتذہ نئے سکولوں میں ایڈجسٹ نہ ہو سکے ۔ پنجاب ٹیچرزیونین کے ضلعی صدر اصغر کاہلوں کے مطابق پرموٹڈ، ڈسپوزل اور میوچل ٹرانسفر کے لیے عرصہ درازبعد SIS اوپن کی گئی تھی اور اس کے لیے 30 جون آخری تاریخ تھی لیکن محکمہ تعلیم نے ایک مرتبہ شیڈول تبدیل کرتے ہوئے 7 جولائی کر دی حالانکہ تقریبا تمام پرموٹ ہونے والے ، ڈسپوزل اور میوچل ٹرانسفر کے لیے اساتذہ نے SIS پر اپلائی کر دیا ہوا اْس کے باوجود شیڈول تبدیل کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے محکمہ کی طرف سے SIS کی کامیابی کا دعوی تو کیا جا تا ہے لیکن شیڈول کی تبدیلی اس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اصغر کاہلوں جنرل سیکرٹری سید دستار علی نقوی، امجد پرویز گھمن، ارشد محمود، ناصر لطیف گجر، غلام دستگیر خاں، عارف گجر، ذوالفقار سلہری، الیاس، عارف میو، عارف سلہریا اور دیگر رہنماؤں نے سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کیونکہ SISپر تمام پرموٹڈ، ڈسپوزل اور میوچل ٹرانسفر کے لیے اپلائی کر دیا ہوا ہے لہذا شیڈول کے مطابق ویری فکیشن کا عمل شروع کر کے اساتذہ کے آرڈز جاری کیے جائیں تا کہ اْن میں پائی جانے والی پریشانی ختم ہو سکے ۔