2لاکھ 7ہزا ،3تولے زیورات موٹر اورسولر کا سامان چوری
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)دووارداتوں کے دوران چور 2لاکھ 7ہزارروپے ،3تولے طلائی زیورات ،موٹر اورسولر کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ واٹر ورکس کے رہائشی جاوید اقبال کے گھر ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور سیف الماری سے نقدی 2لاکھ 7 ہزار اور3تولے طلائی زیورات ،موضع لمے ڈے میں جاوید اقبال کے زرعی رقبہ سے چور موٹر اورسولر کا سامان لے گئے ۔