گجرات:گرین بیلٹس اور میڈینز کی خوبصورتی کیلئے خصوصی مہم جاری
گجرات (سٹی رپورٹر) ہارٹیکلچر اتھارٹی گجرات کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر گرین بیلٹس اور میڈینز کی خوبصورتی اور صفائی کیلئے خصوصی مہم جاری ہے ۔
مختلف شاہراہوں اور چوکوں پر گھاس کی کٹائی، پودوں کی تراش خراش، آبپاشی اور میڈینز کی دیکھ بھال کا کام کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور سرسبز ماحول برقرار رکھا جا سکے ۔ہارٹیکلچر اتھارٹی کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گرین بیلٹس اور میڈینز کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ پودوں کی بہتر نشوونما اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات بھی جاری ہیں۔